کاہنہ:گھر سے باپ ،2 بیٹوں کی 3ہفتے پرانی لاشیں برآمد

 کاہنہ:گھر سے باپ ،2 بیٹوں کی 3ہفتے پرانی لاشیں برآمد

تینوں کا قتل ہوا یا موت کی وجوہات کچھ اور،شواہد اکٹھے کرلئے :پولیس لاشوں کی شناخت باپ نعمان ،بیٹوں کامران ،عمران کے نام سے ہوئی

لاہور (کرائم رپورٹر ) کاہنہ کی نجی سوسائٹی میں گھر سے باپ اور دو بیٹوں کی 3ہفتے پرانی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ باپ اور بیٹوں کو قتل کیا گیا یا موت کی وجوہات کچھ اور ہیں،اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔ لاشوں کی شناخت باپ نعمان اختر، کامران اور عمران کے نام سے ہوئی ہے ۔نعمان اختر کی عمر 65 سال ،کامران کی عمر35 سال جبکہ عمران کی عمر 30 سال کے قریب ہے ۔تینوں لاشیں 20 دن سے زائد پرانی ہیں ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں بظاہر لاشیں گلی سڑی ہیں اور ان تینوں کو کسی نے قتل کیا ہے یا موت کی وجوہات کچھ اور ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں،تفتیش اور تحقیق کے بعد اس کیس کے حوالے سے مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں