کامونکے :ٹریفک حادثات میں2افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کامونکے :ٹریفک حادثات میں2افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کامونکے (نامہ نگار )ٹریفک حادثات میں2افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ایک ڈرائیور کی لاش گاڑی کی باڈی کاٹ کر نکالی گئی۔

ریسکیو کے مطابق پہلا حادثہ گھنیاں یو ٹرن پر ہوا جس میں ایک مزدا دوسرے مزدے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور 23 سالہ علی فیضان ساکن مانانوالہ جاں بحق ہوگیا دوسرے حادثہ میں گھمن والا پل سے گزرتے 50سالہ موٹر سائیکل سوار ناصر ساکن سالار نہر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو عملے دونوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں