اسرائیل :یروشلم میں یو این ریلیف ایجنسی انروا کی عمارتیں مسمار

اسرائیل :یروشلم میں یو این ریلیف ایجنسی انروا کی عمارتیں مسمار

اسرائیلی اقدام عالمی قانون کی خلاف ورزی:انروا، یہ تاریخی دن :اسرائیل ٹرمپ نے چین کو بھی غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت دے دی

یروشلم(اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ) اسرائیلی بلڈوزرز نے مشرقی یروشلم میں اقوام متحدہ کی فلسطینی ریلیف ایجنسی انروا کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کر کے عمارتیں مسمار کر دیں ۔ انروا کے ترجمان جوناتھن فاؤلر نے اسرائیلی اقدام کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ اسرائیلی وزیر اتمار بین گویر نے موقع کا دورہ کیا اور کہا کہ یہ تاریخی دن اور دہشت گردوں کے حامیوں کے خلاف اقدام ہے ۔دوسری جانب بیجنگ نے تصدیق کی ہے کہ چین کو امریکی صدر ٹرمپ کے قائم کردہ غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی دعوت موصول ہوئی ہے ۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ٹرمپ کی دعوت قبول کر کے "بورڈ آف پیس" میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ ادھر مراکش کے بادشاہ نے بھی امن بورڈ میں بطور بانی رکن شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں