بچیانہ:پولیس کی کارروائی، 1.25 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار
بچیانہ (نمائندہ دنیا )پولیس تھانہ بچیانہ نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران سوا کلو سے زائد چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ بچیانہ سہیل بلوچ کی ہدایت پر پولیس ٹیم نے دوران ناکہ بندی مشکوک حرکات کے حامل ایک شخص کو روکا۔ تلاشی کے دوران ملزم قیصر امین سکنہ 566 گ ب کے قبضے سے سوا کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ایس ایچ او سہیل بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔ منشیات فروش ہماری نسلوں کے دشمن ہیں اور نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے گا اور کسی کے لیے رعایت نہیں برتی جائے گی۔