سابقہ رنجش، شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھانہ جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے قمر ارشاد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر انہیں سابقہ رنجش کی بناء پر راہ جاتے ہوئے روک لیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں اور پریشان کرنا شروع کردیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔