بصیرپور:شوہر کی بیوی کو قتل کرنے کی کوشش، انگلیاں کاٹ دیں
4بچوں کی ماں شگفتہ تشدد کیوجہ سے میکے آ گئی تھی، خلع کا کیس بھی دائر تھا ملزم عبدالرزاق نے 3ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا، وقوعہ کے بعد فرار
بصیرپور(نامہ نگار)خلع کا کیس دائرکرنے پرشوہرکی سسرال میں آ کربیوی کو ذبح کرنے کی کوشش ،رگیں اورانگلیاں کاٹ دیں ۔ تفصیلات کے مطابق بصیرپور کے علاقے رکن پورہ کے رہائشی عبد الرزاق کی اہلیہ 4بچوں کی ماں شگفتہ اپنے شوہر کے تشدد سے تنگ آکر گاؤں میں ہی موجود اپنے میکے چلی گئی۔ اس نے خلع کیلئے عدالت میں مقدمہ دائر کر رکھا تھا، اسی رنجش پر گزشتہ روزعبدالرزاق اپنے 3 ساتھیوں کے ہمراہ تیزدھارچھری لے کر سسرال کے گھر داخل ہوگیا۔
ملزم نے شگفتہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زمین پرگراکر اس کی دائیں ٹانگ کی رگیں کاٹ دیں اوراسکی گردن پرچھری چلاکرذبح کرنے کی بھی کوشش کی تاہم شگفتہ نے گلے پراپنابایاں ہاتھ ر کھ لیا جس سے اسکی انگلیاں کٹ گئیں ،متاثرہ خاتون کے شور مچانے پر اہل دیہہ موقع پرپہنچے تو ملزم فرار ہوگئے ۔ متاثرہ خاتون کے والد رفیق شیخ کی درخواست پر بصیرپورپولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔واضع رہے رفیق شیخ کی بیٹی شگفتہ کی شادی19سال قبل اسی گا¶ں کے رہائشی عبدالرزاق سے ہوئی تھی ۔