سکیورٹی کا غیر مناسب انتظا م ہوٹل مالک کیخلاف مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام کرنے پر ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے میں پولیس نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران نجی ہوٹل پر سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام پایا گیا۔ جس کے مالک کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔