سیالکوٹ :سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلہ، 2 اجرتی قاتل ہلاک

سیالکوٹ :سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلہ، 2 اجرتی قاتل ہلاک

گوجرانوالہ میں مقابلوں کے دوران 3ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار

سیالکوٹ،گوجرانوالہ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ،کرائم رپورٹر)سی سی ڈی سیالکوٹ کیساتھ مبینہ مقابلے میں 2اجرتی قاتل انجام کو پہنچ گئے ۔ تھانہ ستراہ کی حدود میں واقع قصبہ چھانگی میں عرصہ دراز سے جاری فریقین کی چپقلش کے دوران، دونوں ملزم فریقین سے رقم لے کر درجنوں قتل، اقدامِ قتل اور گھروں پر فائرنگ جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی ٹیم سے سامنا ہونے پر ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جن کی شناخت نعمان عرف نوما سکنہ اوکاڑہ اور فیصل سکنہ بھکر کے نام سے ہوئی ہے ۔علاوہ ازیں گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران 3ریکارڈ یافتہ ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا گیا ۔ تھانہ جناح روڈ کے علاقہ میں منشیات فروش سفیان ناکہ سے فرار ہوتے بجلی کے پول سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار ہوا، ملزم سے 1520گرام چرس برآمد کرلی گئی ، پیپلز کالونی کے علاقہ میں ناکہ سے فرار ریکارڈ یافتہ ملزم ولید ٹرین کی پٹڑی سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقہ میں راہزنی کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ملزم دانش ناکہ سے فرار ہوتے راجباہ پلی سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار ہوا، ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں