ڈکیت گینگ گرفتار 78لاکھ کا مال مسروقہ برآمد
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)سٹی پولیس نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتارکرکے 78لاکھ کا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔
چند روز ملزموں نے شیراز ضیاسکنہ کسوکی روڈ کے گھر سے 74لاکھ کے زیورات قیمتی موبائل فونز،گھڑیاں ،300ریال اور ایک لاکھ 70ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے جس پر ڈی پی او کامران حمید نے گرفتاری کیلئے سٹی پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا ۔ ایس ایچ اوسٹی شہاب اکرم نے چھاپہ مار کر گینگ کے سرغنہ بابر مسیح اور اسکے ساتھی کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا ۔ڈی پی او کامران حمید کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ کا ضلع بھر میں گھیراتنگ کردیا گیا ہے ۔