غیر معیاری زرعی ادویات کی خرید و فروخت، شہری کیخلاف مقدمہ
ساندل بار کے علاقے میں محکمہ زراعت کی ٹیموں نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری زرعی ادویات کی خرید و فروخت کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ ساندل بار کے علاقے میں محکمہ زراعت کی ٹیموں نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران شہری کو غیر معیاری اور ناقص زرعی ادویات کی خرید و فروخت میں ملوث پایا گیا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔