کمسن لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن لڑکی کو قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے اقبال نگر کے رہاشی اکبر علی نے۔۔۔
پولیس کو بتایا کہ اس کی سات سالہ بیٹی میرب گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اس دوران ملزم نے اسے قابو کرلیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔