گھر کی دہلیز پر کھڑی کی گئی موٹر سائیکل چور لے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کی دہلیز پر کھڑی کی گئی موٹر سائیکل چور لے نکلے۔ تھانہ منصور آباد کے علاقے میں عمران نامی شہری کی جانب سے اپنے گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کی گئی اور خود اپنے کام میں مصروف ہوگیا۔
تھانہ منصور آباد کے علاقے میں عمران نامی شہری کی جانب سے اپنے گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کی گئی اور خود اپنے کام میں مصروف ہوگیا۔ اس دوران نامعلوم ملزمان اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے موقع سے فرار ہوگئے۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔