نوسر بازوں نے خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے شہری کو لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے شہری سے نقدی اور موبائل فون ہتھیا لیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں احسان اللہ نامی شہری کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیا اور خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے تلاشی لینے کے بہانے اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیانے کے بعد قریبی تھانے پہنچنے کا بول کر دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہو گئے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔