شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
منصور آباد کے علاقے میں عمر حیات نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کی اہلیہ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویہ اور ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔