لاہور:ایپ سے کروڑوں کا فراڈ سکینڈل بے نقاب، ملزم گرفتار

لاہور:ایپ سے کروڑوں کا فراڈ  سکینڈل بے نقاب، ملزم گرفتار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )گاڑیوں کی خریداری کی ایپ کے ذریعے کروڑوں روپے کے فراڈ کا سکینڈل بے نقاب،ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

  ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گلبرگ پولیس نے نجی سوسائٹی میں واقع گھر پر چھاپہ مار کر ملزم گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزم ایپ کے ذریعے گاڑیوں کی خرید وفروخت کی آڑ میں لوگوں سے اب تک کروڑوں روپے کی 29 سے زائد فراڈ کی وارداتیں کر چکاہے ، اس سے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد کر لئے گئے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے ۔ ملزم کروڑوں کے 6 مقدمات میں لاہور، گوجرانوالہ ، ملتان اور راولپنڈی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں