اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کا بیٹا ،2دوست حادثے میں جاں بحق
چو دھری اعجاز کا بیٹا دوستوں کے ساتھ جا ر ہا تھا، کارتیز رفتار ڈمپر سے ٹکرا گئی عبداﷲ کھرل موقع پر چل بسا ،عبدالمعیز اور محمد اعجاز ہسپتال میں دم توڑ گئے
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ٹریفک کے المناک حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سرگودھا کا اکلو تا بیٹا اور اس کے 2 دوست جاں بحق ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ریونیو چو دھر ی اعجاز احمد کا اکلوتا بیٹا 23 سالہ عبدالمعیز اور اس کے 2دوست ڈاکٹر عبد اللہ کھرل اور احمد گھمن کار پر جا رہے تھے کہ تھانہ بھاگٹانوالہ کی حدود میں شالیمار سمارٹ سٹی سیدوآنہ کے قریب ان کی گاڑی تیز رفتار ڈمپر سے ٹکرا گئی۔حادثے میں ڈاکٹر عبد اللہ کھرل موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، عبدالمعیز اور احمد گھمن کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دونوں نے دم توڑ دیا۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔تینوں کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئیں، حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی، جبکہ شہریوں نے تیز رفتار ڈمپرز کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔