بجلی چوری کرنیوالے 2صارفین کیخلاف مقدمات درج
بجلی چوری کرنیوالے 2صارفین کیخلاف مقدمات درج وقاص بوگس میٹر، اعجاز ڈائریکٹ کنڈیاں ڈالکر بجلی چوری کرتے پکڑا گیا
قصور(نمائندہ دنیا)بوگس میٹر لگاکر اور واپڈا کی لائن میں ڈائریکٹ کنڈیاں ڈال کر بجلی چوری کرنے والے دو بجلی صارفین کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔ایس ڈی او لیسکو عاشق علی نے تھانہ کوٹ رادھاکشن میں مقدمہ درج کروایا کہ محمد وقاص بوگس میٹر نصب کرکے بجلی چوری کررہا تھا جبکہ ایس ڈی او لیسکو امتیاز نور نے تھانہ کوٹ رادھاکشن میں مقدمہ درج کروایا کہ مدکے میں دورانِ انسپکشن صارف اعجاز عثمان واپڈا کی ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ سپلائی لگاکر بجلی چوری کا مرتکب پایا گیا۔ تھانہ کوٹ رادھاکشن پولیس نے دونوں بجلی چوروں کے خلاف ایس ڈی اوز کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔