ساہیوال :نالے سے نامعلوم خاتون کی بوری بند لاش برآمد

ساہیوال :نالے سے نامعلوم  خاتون کی بوری بند لاش برآمد

ساہیوال(خبرنگار)ساہیوال میں برساتی نالے سے نامعلوم خاتون کی بوری بند لاش برآمد ۔نواحی گاؤں71/4-Rکے قریب برساتی نالے سے ملنے والی بوری بند لاش کے ٹکڑے کئے گئے ہیں۔۔۔

 چہرہ شناخت کے قابل نہیں۔ نامعلوم ملزموں نے خاتون کو قتل کرکے ٹکڑے بوری میں بند کرکے برساتی نالے میں پھینک دیا اور فرار ہوگئے ۔تھانہ نور شاہ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر ضروری کارروائی کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردی اور نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں