چالو بھٹیاں مسمار، سیکڑوں لٹر شراب برآمد، 4 ملزم گرفتار
تلونڈی(نامہ نگار )پولیس کی بڑی کارروائی، شراب کی چالو بھٹیاں مسمار، سیکڑوں لٹر دیسی شراب برآمدکرکے 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بونگی کلیاں سے ملزم بشارت کے قبضے سے 80 لٹر، شمیم کے قبضے سے 30 لٹر، مبین کے قبضے سے 60 لٹر جبکہ مجموعی طورپر کارروائی کے دوران 170 لٹر دیسی شراب برآمد کی گئی۔ پولیس نے چاروں ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ، جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔