ممنوعہ ڈور تیار کرنے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج
تھہ شیخم(نامہ نگار)ممنوعہ ڈور تیار کرنے والے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ تھہ شیخم میں تعینات اے ایس آئی لیاقت علی نے مقدمہ درج کروایا کہ کھولے و ڈھائے کوٹلی رائے ابوبکر تھہ شیخم میں غلام حسین وغیرہ چار ملزم غیرقانونی طور پر ممنوع ڈور تیار کرنے میں مصروف تھے جن کے قبضہ سے موقع پر سامان ڈور،2 لوہے کی مشینیں، 6 چرخیاں ودیگر سامان برآمد ہوا، جس پر پولیس تھانہ تھہ شیخم نے مقدمہ درج کرلیا۔