وین میں گیس سلنڈر نصب کرانے پر ڈرائیورزیر حراست

 وین میں گیس سلنڈر نصب  کرانے پر ڈرائیورزیر حراست

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیا گیا غیر معیاری اور خستہ حال گیس سلنڈر جان لیواء حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔جس کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں