وزیر آباد:ڈاکوئوں نے دفتر میں گھس کر لاکھوں روپے ،فون چھین لئے

وزیر آباد:ڈاکوئوں نے دفتر میں گھس  کر لاکھوں روپے ،فون چھین لئے

وزیر آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈاکوئوں نے کاروباری شخصیت کے آفس میں گھس کر 5 لاکھ 80 ہزار روپے ،سیلزمینوں اور ایجنسی مالکان کے 4 موبائل فون چھین لئے اورفرار ہو گئے ۔

کوٹ حضری کے قریب موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر ایجنسی مالک التماش خاور سے 5 لاکھ 80 ہزار روپے اورموبائل فون جبکہ سفیان خاور سے موبائل فون ،سیلز مین عادل و ابوبکر سے بھی موبائل فون چھین لئے ، پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں