گھر سے کام کے سلسلے میں جانے والے شہری کو اغوا کر لیا

گھر سے کام کے سلسلے میں  جانے والے شہری کو اغوا کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے کام کے سلسلے میں جانے والے شہری کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔

تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سعید نامی شہری نے پولیس کا بتایا کہ اس کا بیٹا کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلا۔ جسے راستے سے ہی ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی اور ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں