گارڈن ٹائون: تیز رفتار کار کی ٹکر سڑک عبور کرتی 2 لڑکیاں جاں بحق 1شدید زخمی

گارڈن ٹائون: تیز رفتار کار کی ٹکر سڑک عبور کرتی 2 لڑکیاں جاں بحق 1شدید زخمی

برکت مارکیٹ کے قریب حادثہ، 20 اور 22 سال کی مائدہ اور سونیا موقع پر دم توڑ گئیں، 10 سالہ مریم ہسپتال منتقل کار سوار بھائی 21سالہ عتیق،19سالہ عبداللہ گلبرگ سے کھانا کھا کر آرہے تھے ،دونوں گرفتار، قتل خطا کی دفعہ شامل

لاہور(کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں تیز رفتار لگژری گاڑی نے سڑک عبور کرتی 3لڑکیوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو جاں بحق اور ایک زخمی ہو گئی جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے کار سواروں کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ، بتایاگیا کہ گارڈن ٹاؤن کے علاقے برکت مارکیٹ کے قریب تیزرفتار سفید کلر کی مرسڈیز (بی ایل  

ایکس 063)نے سڑک عبور کرتی لڑکیوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں مائدہ دختر عرفان علی اور سونیا دختر یوسف جن کی عمریں 20 سے 22 سال تھی موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ 10 سالہ مریم خان شدید زخمی ہو گئی،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اہلکاروں نے زخمی بچی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے کار سوار 21 سالہ عتیق شہباز اور 19سالہ عبداللہ شہباز کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔پولیس کے مطابق دونوں بھائی گلبرگ کے ہوٹل سے کھانا کھا کر واپس آرہے تھے ، عتیق شہباز گاڑی چلا رہا تھا، مقدمے میں قتل خطا کی دفعہ شامل کی گئی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں