تلونڈی:لڑکی نے پھندا لیکر خودکشی کرلی

 تلونڈی:لڑکی نے  پھندا لیکر خودکشی کرلی

تلونڈی(نامہ نگار)قصور کے علاقہ تلونڈی کے محلہ خوشی گجر میں نوجوان لڑکی نے نامعلوم وجہ پر خودکشی کرلی۔

بریرا نامی  لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کرمبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ فرانزک ٹیم نے بھی شواہد اکٹھے کر کے ابتدائی رپورٹ مرتب کی جبکہ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی شواہد بظاہر خودکشی کی جانب اشارہ کرتے ہیں، تاہم حتمی رائے مزید تفتیش کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں