دو مختلف وارداتوں میں قیمتی سامان چوری
کامونکے (تحصیل رپورٹر ) دو مختلف وارداتوں میں قیمتی سامان چُرا لیا گیا۔
گذشتہ رات نواحی گاؤں چھجوکی کے سلمان مسیح کے گھر سے نامعلوم چور موبائل فون چوری کرکے لے گئے جبکہ قیام پور ورکاں کے قیصر نوید ورک کے کھیتوں سے بجلی کی موٹر اور تار وغیرہ چوری ہوگئی۔ صدر پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔