کامونکے 8:افراد پرتشدد

کامونکے 8:افراد پرتشدد

کامونکے (تحصیل رپورٹر) لڑائی جھگڑے کے واقعات میں آٹھ افراد کو زبردست تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں مہے چٹھہ کے طارق مسیح اور اقبال وغیرہ میں معمولی تنازعہ چل رہا تھا۔ گزشتہ روز اقبال، حسن علی، شاہزیب، امتیاز، ارسلان، اوسٹن مسیح، ابرک مسیح، طارق مسیح وغیرہ نے گھر میں گھس کر طارق مسیح، فرانسس مسیح، اقبال، بابر، عمران ظفر اور ہیزیکل مسیح کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ جبکہ سابقہ رنجش پر نیو گوگا کے شرجیل اور وسیم امجد سے کھیتوں میں مرتضیٰ، اکبر، بوٹا، نواز وغیرہ نے مارپیٹ کی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں