ٹریکٹر ٹرالی گزارنے پر جھگڑا، چھری کاوار، ڈٖرائیورزخمی
راہوالی( نمائندہ دنیا )مٹی سے بھری ٹریکٹر ٹرالی گزارنے پر ملزم نے طیش میں آکر ڈٖرائیور کے پیٹ میں چھر ی گھونپ کرشدید زخمی کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق محلہ اخترآباد کا رہائشی ڈرائیور جمشید اقبال آرائیں دن گیارہ بجے ٹرالی پر مٹی لوڈ کرکے خالد جگا کے ہاں جارہا تھا کہ کھجوروالی بازار میں عثمان گھمن ولد مبشر گھمن نے روک لیا اور کہا کہ راستے سے ٹریکٹر ٹرالی نہ گزرنے دیں بلکہ ڈرائیور کو تھپڑ مارے جبکہ اسی دوران ساجد اقبال بٹ ولد اقبال بٹ بھی آگیا اور للکارا مارا کہ مٹی کی ٹریکٹر ٹرالی گزار نے کا مزہ چکھاتا ہوں ، جمشید اقبال ڈرائیور کے پیٹ پر چھری ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور زمین پر گرگیا، شور پر اہلیان محلہ اکٹھے ہوگئے اور ڈرائیور جمشید کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال پہنچا دیا، ڈرائیور جمشید نے ملزمان عثمان اور ساجد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔