قصور:وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات سے محروم
ڈاکوؤں نے امیر حمزہ سے 40 ہزار ، راشد سے 25 ہزار چھین لیے
قصور(نمائندہ دنیا) ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے ،موبائل فون، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلیں چھین لیں۔ تھانہ سٹی چونیاں کے علاقہ میں نجی شادی ہال میں تقریب کے دوران جیب تراش نے عبدالرزاق کی جیب سے 4لاکھ 50 ہزار روپے نکال لیے۔ نجی ٹیکسٹائل ملز کے قریب ڈاکوؤں نے امیر حمزہ اور اس کے دوست سے 40 ہزار نقدی اور 2موبائل فون چھین لیے۔
علاقہ ڈھولن کے قریب راشد سے ڈاکوؤں نے 25 ہزار روپے چھین لیے ۔ قبرستان بھمبہ کے نزدیک آئس کریم کے سیلز مین حمزہ ساجد سے 1 لاکھ روپے اور تین موبائل فون چھین لیے۔ عیدگاہ روڈ پتوکی سے ڈاکوؤں نے بکرمنڈی کے رہائشی احسان سے 15 ہزار روپے اور موٹرسائیکل چھین لی۔ کوٹ مولوی عبدالقادر منگل منڈی سے عامر کی حویلی سے چور 5 لاکھ روپے مالیت کی دو بھینسیں چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔