ساہیوال : مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار
پولیس کے روکنے پر مشکوک افراد کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں آصف وزیر زخمی
ساہیوال(نمائندہ دنیا)کمیر کے قریب پولیس سے مبینہ مقابلہ ، ایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار،2فرار ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کمیر کی حدود میں 128/9-Lکے قریب پولیس نے مشکوک افراد کو روکا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے ۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی، فائرنگ رکنے پرپولیس نے سرچ آپریشن کیاتو ایک ڈاکوآصف وزیر زخمی حالت میں ملا جبکہ اس کے 2ساتھی فرار ہو گئے ، پولیس نے زخمی ملزم کوحراست میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔