نماز کی ادائیگی کے لئے آئے شہری کی موٹر سائیکل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نماز کی ادائیگی کے لئے آئے شہری کی موٹر سائیکل چوروں کے ہاتھ لگ گئی۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے میں قائم جامع مسجد میں منیر نامی شہری نماز کی ادائیگی کے لئے آیا اور موٹر سائیکل کھڑی کرکے مسجد کے اندر داخل ہو گیا۔ اس دوران نامعلوم ملز م اس کی موٹر سائیکل چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔