شاہدرہ میں کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی

 شاہدرہ میں کٹی پتنگ کی ڈور  پھرنے سے نوجوان زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں کٹی پتنگ کی ڈور چہرے پر پھرنے سے نوجوان زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پابندی کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے ،گزشتہ روز شاہدرہ کے علاقے میں کٹی پتنگ کی ڈور نوجوان فہیم کے چہرے پر پھر گئی جس سے اس کی ناک پر زخم آگیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی فہیم کو ہسپتال منتقل کر دیا، اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں