لاہور:3افراد کی2 بہنوں کیساتھ اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج
ضیاء نے رشتہ دکھانے کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کوگھربلایا،پھر ہوٹل لے گیا ضیاء، خرم اور بلال نے دونوں لڑکیوں سے زیادتی کی ،ویڈیو بھی بناتے رہے
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہورمیں جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں 3افراد کی 2 بہنوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی،ملزم ویڈیو بھی بناتے رہے ، پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم ضیاء نے رشتہ دکھانے کا جھانسہ دے کردو لڑکیوں کو گھر بلایا اور بعد ازاں دھوکے سے انہیں مقامی ہوٹل لے گیا جہاں ہوٹل مالک اور منیجر کی مبینہ مدد سے 3 ملزموں ضیا ء، خرم اور بلال نے دونوں لڑکیوں سے جنسی زیادتی کی اور ملزم ویڈیو بھی بناتے رہے ۔ پولیس نے سہولت کاری کے الزام میں ہوٹل مالک عمران اور منیجر عرفان کو بھی مقدمے میں نامزد کر لیا ہے ، ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، تحقیقات بھی جاری ہیں۔