سبزہ زار:کسٹم وردیاں پہنے 40افراد کی سوا کروڑ کی ڈکیتی
تشدد کے بعد بیٹے اور ملازم کو اغوا کرکے گاڑی بھی لے گئے :متاثرہ خاتون مدثر، دلاور، عثمان، فاروق اور شبیر لٹ گئے ،گا ڑیاں،موٹر سائیکلیں چوری
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے سبزہ زار میں کسٹم کی وردیوں میں ملبوس افراد نے ایک خاتون کے گھر میں داخل ہو کر ایک کروڑ 20لاکھ کا سونا اور سامان لوٹ لیا، ایف آئی آر کے مطابق علی الصبح چار سے پانچ بجے کے درمیان 30 سے 40 افراد گھر میں داخل ہوئے ،تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا سونا، قیمتی گھڑیاں، ایل سی ڈی اور موبائل فون لوٹ لیے ۔متاثرہ خاتون نادیہ یاسین کے مطابق ملزم گھر میں کھڑی گاڑی کیساتھ بیٹے اور ملازم کو بھی اغوا کر کے لے گئے ، اطلاع کے باوجود پولیس نے کارروائی نہ کی،بعد ازاں پولیس نے عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ستوکتلہ میں مدثر سے 3 لاکھ 55ہزار روپے اور فون، کاہنہ میں دلاور سے 3لاکھ 40ہزار نقدی اور فون، اسلام پورہ میں عثمان سے 2لاکھ 25ہزار روپے اور فون،گلشن اقبال میں فاروق سے 3لاکھ 10ہزار روپے اور فون، شالیمار میں شبیر سے 3 لاکھ روپے ، فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔گارڈن ٹائون اور گڑھی شاہو سے گاڑیاں ، اچھرہ ،لاری اڈا اور سندر سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔