چناب سے جموں کے رہائشی کی لاش برآ مد
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )دریائے چناب سے جموں کے رہائشی نوجوان کی لاش برآ مد ہو ئی ہے ،
لوگوں کی اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دریائے چناب سے تیرتی ہوئی لاش نکال کر مقامی پولیس کے حوالے کر دی ۔ریسکیو کے مطابق لاش کی شناخت 23 سالہ ابھیشیک ولد بابو رام کے نام سے ہو ئی ہے جو اکھنور جموں کا رہائشی تھا۔