جڑانوالہ میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائیاں ، متعدد دکانداروں کو جرمانے
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب کی ہدایت پر ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
اس سلسلے میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر نے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور مہنگے داموں اشیائے خور ونوش فروخت کرنیوالے متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد کئے جبکہ بعض دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی اور فیلڈ میں عملی اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ گرانفروشی کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔