مختلف واقعات میں مخالفین کا خاتون سمیت 5افراد پر تشدد

 مختلف واقعات میں مخالفین کا خاتون سمیت 5افراد پر تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پرمختلف واقعات میں مخالفین کا عمر رسیدہ خاتون سمیت 5افراد پر تشدد،مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ہجویری پارک کے رہائشی ارمان نے پولیس کو بتایا کہ سابقہ رنجش کی بناء پر ملزموں نے اس کی بوڑھی والدہ اور کزن کو قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ تھانہ جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ناصر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم زید اور اس کے دیگر ساتھیوں نے اسے قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنایا، فائرنگ بھی کر دی تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا،ملزم اسلحہ لہراتے اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تھانہ سول لائن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے عبدالحمید نامی شہری نے بتایا کہ ملزم نے سابقہ رنجش کی بناء پر اس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔اسی طرح تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں رضوان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ مخالفین نے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ،متعلقہ تھانوں نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں