مکئی کے بیج کی زائد قیمت پر فروخت،2 دکانیں سیل

 مکئی کے بیج کی زائد قیمت پر فروخت،2 دکانیں سیل

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)ڈائریکٹر زراعت (توسیع) چودھری خالد محمود کی زیر نگرانی ڈویژن بھر میں مکئی کے بیج کی سرکاری نرخوں سے زائد فروخت اور غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا،

سیڈ انسپکٹرز کی ٹیموں نے فیصل آباد ڈویژن کے تمام اضلاع میں مختلف بیج ڈیلرز اور دکانوں پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور اس دوران مکئی بیج کے 52 تھیلے ، جن کی مجموعی مالیت 5 لاکھ 38 ہزار 200 روپے بنتی ہے ، سرکاری طور پر مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے اور غیر قانونی ذخیرہ اندوزی پر ضبط کر لئے گئے ، یہ کاروائی سیڈ ایکٹ 1976(ترامیم 2015ء اور 2025ء)کی خلاف ورزی پر عمل میں لائی گئی۔چھاپوں کے دوران موقع پر 2 دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ 2 ڈیلرز کو گرفتار کر لیا گیا، ملزموں کے خلاف 7 چالان/قلندرے مرتب کر کے متعلقہ عدالتوں میں جمع کرا دیئے گئے ۔ ضبط شدہ بیج کو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔محکمہ زراعت (توسیع)کا کہنا ہے کہ کسان برادری کے مفادات کے تحفظ اور معیاری زرعی مداخل کی سرکاری نرخوں پر بروقت فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے ۔ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کاروائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں