حویلی لکھا کے نواح میں آسمانی بجلی گرنے سے 1شخص جاں بحق

حویلی لکھا کے نواح میں آسمانی بجلی  گرنے سے 1شخص جاں بحق

دیپالپور ، پاکپتن (تحصیل رپورٹر، خبرنگار)حویلی لکھا کے نواحی علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں آسمانی بجلی گرنے کے باعث چودھری طارق نامی شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے ساتھ موجود اس کا گدھا بھی ہلاک ہو گیا۔۔۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کا آغاز کیا۔ اہلِ علاقہ کے مطابق چودھری طارق اپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے اور گدھا بھی قریب ہی موجود تھا کہ اچانک تیز بارش اور گرج چمک کے دوران آسمانی بجلی ان پر آ گری جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ۔دریں اثنا تحصیل عارفوالا میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ نواحی گائوں 165 ای بی میں پیش آیا کھیتوں میں کام کرتیں 8 خواتین ڈر کر خوفزدہ ہوگئیں، 4 خواتین بیہوش ہوئیں جنہیں تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ آسمانی بجلی سے متاثرہ خواتین کا تعلق ایک خاندان سے ہے جن کے نام مصباح، حمیرہ، عمرانہ، نادیہ، ملائکہ، شمائلہ ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں