ایف آئی اے ملازم سمیت 7ایجنٹ گرفتار
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے لاہور زون کی ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی، بیورو آف پروٹیکٹر آفس لاہور کے ملازم سمیت 7 ایجنٹ گرفتار کرلیے گئے۔۔۔
گرفتار ملزموں میں محمود اقبال، محمد ندیم، یونس خان، محمد حسنان، افتخار احمد، محمد عمر اور نائب قاصد محمد اسد شامل ہیں ۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم جائز سرکاری کام کیلئے شہریوں سے رقوم بٹورتے تھے ۔ملزموں سے مختلف دستاویزات، پاسپورٹس، موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے ۔ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ملزموں کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔