ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں کی نقدی واشیاچھین لیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں طارق سے 3لاکھ 85ہزار روپے اور موبا ئل فون،لاری اڈا میں اصغر سے 3لاکھ 50ہزار نقدی اور موبائل فون،مانگامنڈی میں حارث سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، نولکھا میں دانش سے 2لاکھ 85ہزار اور موبائل فون، ٹاؤن شپ میں محسن سے 2لاکھ 45 ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔بادامی باغ اور مصطفی آباد سے گاڑیاں جبکہ لو ئرمال گارڈن ٹاؤن اور کاہنہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔