بحرین بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں ہتھیانے والا ایجنٹ گرفتار

بحرین بھجوانے کا جھانسہ دیکر  لاکھوں ہتھیانے والا ایجنٹ گرفتار

سیالکوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہری سے بحرین بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیانے والا ایجنٹ گرفتار۔ ملزم رحمان علی نے شہری کے کزن کو ورک ویزے کا سبز باغ دکھا کر 6 لاکھ روپے ہتھیا لیے ۔

ایجنٹ نہ تو بیرون ملک بھجوا سکا اور نہ ہی رقم واپس کی۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔دریں اثنا ایف آئی اے کی کارروائی،عمان بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہری سے لاکھوں روپے ہتھیانے والا ایجنٹ گرفتار،ملزم عاشر ملک نے شہری کے بیٹے کو ورک ویزے کا سبز باغ دکھا کر 6لاکھ 30ہزار روپے ہتھیا لیے ۔ایجنٹ نہ تو بیرون ملک بھجوا سکا اور نہ ہی رقم واپس کی۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں