تتلے عالی میں ماں بیٹے پر تشدد، مقدمہ درج
تتلے عالی(نامہ نگار)تتلے عالی میں ماں بیٹے پر تشدد ،مقدمہ درج۔
تتلے عالی کے محلہ شریف پورہ کے وسیم کو خلیل کے گھر سے فون کال آئی جس پر اس نے خلیل کے عزیز عمران کو شکایت کی کہ تمہارے گھر سے مجھے کسی نے کال کی ہے ، اسے منع کرے ،اسی رنجش پرملزمان عمران،سلمان،شاہ علی، چار نامعلوم نے گھر کے باہر کھڑے وسیم کو مارنا شروع کر دیا جوکہ بھاگ کر اپنے گھر داخل ہوگیا،ملزمان بھی پیچھے آگئے ،والدہ نے چھڑانے کی کوشش کی تو ملزمان اسے گھسیٹ کر گھر سے باہر لے آئے ،دونوں پر تشدد کیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے