چیچہ وطنی، پاکپتن:متعدد وارداتیں شہری لاکھوں روپے ،گاڑیوں سے محروم

چیچہ وطنی، پاکپتن:متعدد وارداتیں شہری لاکھوں روپے ،گاڑیوں سے محروم

چیچہ وطنی، پاکپتن(نمائندگان دنیا، سٹی رپورٹر) تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں ڈاکو زمیندارکے بیٹے اور بیوی سے موٹرسائیکل، موبائل فونز ونقدی چھین کر فرارہوگئے ۔

ادھر پاکپتن کے )تھانہ فرید نگر کی حدود میں نجی سکول کے قریب ڈاکو خاتون سے طلائی بالیاں اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے ،تیسری واردات میں بجلی چوک سے نامعلوم چور سڑک پر کھڑی گھی سے لوڈ تیس لاکھ مالیت کی پک اپ لے اڑے ۔چوتھی واردات میں چور ریلوے روڈ پر آئرن سٹور کے تالے توڑ کر سٹور سے سی سی ٹی وی کیمرے اور نقد رقم چوری کرکے فرار ہو گئے ۔پاکپتن کے چک نمبر 34 بارہ ایل موڑ پر ڈاکوؤں نے عاشق علی زمیندار کے بیٹے ارسلان اور بیوی نجمہ سے موٹر سائیکل، دو موبائل فونز، نقدی چھ لاکھ 20 ہزار روپے چھینے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں