لڈو کھیلنے پر قتل کے مجرم کو سزائے موت کا حکم

لڈو کھیلنے پر قتل کے مجرم  کو سزائے موت کا حکم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )لڈو کھیلنے پر قتل کرنے والے سفاک قاتل کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا،

9فروری 2024کو تھانہ پھلورہ کے علاقہ سکندر پور میں لڈو کھیلنے کے دوران جھگڑا ہونے پر عمر فاروق نے گولی مار کر عتیق الرحمان کو قتل کر دیا، اس وقت کے ڈی پی او حسن اقبال کی زیرنگرانی ہومی سائیڈ انویسٹی گیشن یونٹ کے انسپکٹر غازی عرفان اشرف نے ملزم کو گرفتار کیا اور تفتیش مکمل کی اور واقعہ میں پولیس تفتیش اور شواہد کو مدنظر رکھتے اور گواہان کے بیانات کو سامنے رکھتے ہوئے ایڈیشنل سیش جج پسرور شاہد منیر نے جرم ثابت ہونے پر قاتل عمر فاروق کو سزائے موت کا حکم سنا دیا، عدالتی فیصلے پر مدعی مقدمہ نے عدالت وکیل اور پولیس تفتیش پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں