موترہ :ڈاکوؤں نے نقدی چھین لی
موترہ(نامہ نگار) ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں مسلح ڈاکوؤں نے نقدی چھین لی، پہلی واردات میں تھانہ موترہ کے علاقہ کوٹلی داسو سنگھ کا شکیل اپنی موٹر سائیکل پرجارہاتھاکہ۔۔۔
اس کو دو ڈاکوؤں نے روک لیا اوراس سے نقدی 56ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے ،دوسری واردات میں تھانہ موترہ کے علاقہ ادووار کے عرفان سے دو مسلح ڈاکوؤں نے نقدی 92سو روپے چھین لیے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔