گرانفروشی پر کریک ڈاؤن، 6 دکاندار گرفتار، 7 دکانیں سیل

گرانفروشی پر کریک ڈاؤن، 6 دکاندار گرفتار، 7 دکانیں سیل

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ایڈمن آفیسر و سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے 6دکانداروں کو موقع سے گرفتار کر لیا،

 جبکہ 7دکانوں کو سیل اور 5کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات کے اندراج کے لیے استغاثہ دائر کر دیا گیا۔انہوں نے جھنگ روڈ، گلبرگ اور جناح کالونی کے علاقوں میں پھل و سبزی کی دکانوں، کریانہ سٹورز اور سپر سٹورز کا معائنہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا۔دورانِ چیکنگ مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے پر متعدد دکانداروں کو مجموعی طور پر 45 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے واضح کیا کہ گرانفروشی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں