پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری سے فراڈ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عثمان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اسے جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کر کے فراہم کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔