سر عام اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) گجر پورہ پولیس نے سر عام اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق ایس پی سِول لائنز کی زیرنگرانی شو آف ویپن کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گجر پورہ پولیس نے سر عام اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم عثمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان کو سر عام اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے محلہ گجر پورہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔