نجی ہسپتال سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری
فیصل آباد( سٹی رپورٹر)نجی ہسپتال سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے میں قائم نجی ہسپتال سے ملزمان نے مبینہ طور پر آلات جراہی، اے سی، فریج، کمپیوٹر، کتابیں، پنکھے ، لائٹس اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔ جس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔